اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمعذور بچوں کو تعلیم دیکر خود مختار بنائیں : خاتون اول

معذور بچوں کو تعلیم دیکر خود مختار بنائیں : خاتون اول

اسلام آباد : خاتون اول ثمینہ عارف علوی نے زور دیا ہے کہ معذور بچوں کو تعلیم دے کر خودمختار بنائیں نہ کہ وہ خیرات اور عطیات پر اپنی مدد کیلئے بھروسہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو خصوصی توجہ کے مستحق بچوں کی سوسائٹی (سینوسا ہوم) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سینوسا کے شاندار کام کو سراہا۔ انہوں نے سینوسا اور دیگر تنظیموں پر زور دیا کہ وہ معذور بچوں کو تعلیم دے کر خود مختار بنائیں نہ کہ وہ خیرات اور عطیات پر اپنی مدد کیلئے بھروسہ کریں۔

مزید پڑھیں:احسن اقبال کا سینٹ جانز انوویشن سینٹر اور جج بزنس اسکول کا دورہ

انہوں نے سینوسا سوسائٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور کھیلوں کی سہولیات، ہنر کی فراہمی اور پیشہ وارانہ تربیت سمیت دیگر سرگرمیوں کا معائنہ کیا، ان میں معذور بوائز سکائوٹس اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔ انہوں نے معذور بچوں کو تعلیم اور فزیو تھراپی کے ذریعے بحالی کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹینس اور باسکٹ بال سمیت مختلف کھیلوں میں ورلڈ گیمز 2023ء میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت پر خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کو اس حوالے سے اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

این جی اوز اور فلاحی اداروں کے ساتھ بھی مل کر کام کرنا چاہیے تا کہ اس بارے مزید آگاہی پیدا کی جا سکے۔ پرنسپل سینوسا ہوم رضوانہ نے خیرمقدمی کلمات کہے۔ اس موقع پر بیگم ثمینہ عارف علوی نے پودا بھی لگایا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین