جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ تریناحسن اقبال کا سینٹ جانز انوویشن سینٹر اور جج بزنس اسکول کا...

احسن اقبال کا سینٹ جانز انوویشن سینٹر اور جج بزنس اسکول کا دورہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کیمبرج یونیورسٹی میں سینٹ جانز انوویشن سنٹر اور جج بزنس سکول کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ گل، پروفیسر سٹیلیوس کاواڈیاس، وائس ڈین برائے فیکلٹی اور ای ایم بی اے پروگرام کے ڈائریکٹر اور سینٹر فار بزنس ریسرچ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائیکل کٹسن کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پاکستان کے سٹارٹ اپس، انٹرپرینیورشپ اور ٹیک اکانومی کو فروغ دینے کے لئے عالمی معیار کے ترقیاتی انوویشن سینٹر منصوبہ سے متعلق آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر شپ پر بحال

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے معیشت کو عالمی سطح پر مسابقتی معیشت میں تبدیل کرنے کے لیے ای فائیو ایجنڈا (برآمدات، ای پاکستان، توانائی، ماحولیات اور ایکویٹی) کا خاکہ پیش کیا ہے جس میں برآمدات کو ترقی کے انجن کے طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی نوجوانوں کی بڑی تعداد پرمشتمل ہے، انہیں معیاری ہنر اور تعلیم سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دینے کے لیے 2016 میں پاک برطانیہ نالج کوریڈور قائم کیا گیا تھا۔

ای فائیو ایجنڈے کے تحت مسابقتی صنعتی ترقی کے لیے اکیڈمی اور انڈسٹری کے ربط کو فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس شعبے میں کیمبرج یونیورسٹی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط اور موافقت پذیر انفراسٹرکچر کو تیار کرنے کے لیے حکومت پاکستان پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور سوشل انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے پر عمل پیرا ہے تاکہ پبلک سیکٹر سے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین