جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمیٹرک بورڈ رواں سال عملی امتحانات 2022 کے مطابق ہی لیے جائیں...

میٹرک بورڈ رواں سال عملی امتحانات 2022 کے مطابق ہی لیے جائیں گے : حور مظہر

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کے مطابق نویں و دسویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ) کے سالانہ عملی امتحانات 2023ء کیلئے بورڈ کی جانب سے 2022ء میں جاری کردہ نصاب کے مطابق ہی لئے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نصاب جلد ہی دوبارہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر جاری کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:معذور بچوں کو تعلیم دے کر خود مختار بنائیں، خاتون اول تقریب سے خطاب

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی فیصلے کی روشنی میں تمام نظری مضامین کے سالانہ امتحانات 2023ء نہم و دہم جماعت(سائنس و جنرل گروپ) ریگولر و پرائیویٹ کے سالانہ امتحانی پرچہ جات کا 20 فیصد حصہ معروضی (لازمی) کثیر الانتخابی سوالات، 40 فیصد مختصر جواب کے سوالات اور 40 فیصد بیانیہ جواب کے سوالات پر مشتمل ہو گا۔

اس سلسلے میں بورڈ کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں ایک ورکشاپ منعقد کر کے نئے ماڈل سوالیہ پیپرز کا اجراء کر دیا جائے گا۔ جو کہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین