ہفتہ, دسمبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے 21 ملازمین کی تنخواہیں جاری

محکمہ تعلیم بلدیہ وسطی کے 21 ملازمین کی تنخواہیں جاری

کراچی : تین ماہ قبل کچھ تکنیکی ابہام کی بناء پر محکمہ تعلیم کے 21 ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی تھیں جن کی انکوائری تاحال جاری ہے۔

تاہم ان ملازمین کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم حسین اور ضلعی صدر سید مسرور احسن ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طہ سلیم، میونسپل کمشنر زاہد حسین اور ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ کی باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ انکوائری کے دوران ان ملازمین کی تنخواہیں نہیں روکی جائیں۔

مزید پڑھیں:ثانوی تعلیمی بورڈ، رواں سال سالانہ عملی امتحانات 2022 کے مطابق ہی لیے جائیں گے، حور مظہر

اس ضمن میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طہ سلیم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد عرفان شیخ نے اکیس ملازمین میں تنخواہوں کے چیک تقسیم کر دیئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین