کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام شیخ الجامعہ نے گلشن اقبال کیمپس کے انچارج علی مہدی کو ہٹا کر متین بلوچ کو انچارج تعینات کر دیا ہے ۔
ایجوکیشن نیوز کی خبر سچ ثابت ہوئی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام شیخ الجامعہ ڈاکٹر پروفیسر ضیاء الدین کے حکم پر قائم مقام رجسٹرار نے گلشن اقبال کیمپس کے انچارج علی مہدی سے چارج واپس لے لیا ہے ۔
قائم مقام رجسٹرار کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبر 177 کے تحت علی مہدی سے چارج لیکر شعبہ امتحانات کے منتظم متین بلوچ کو دے دیا ہے ۔
مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو میں دسمبر کی مکمل تنخواہ ادا نہ ہو سکی
واضح رہے وفاقی اردو یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ نے قومب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے تحت بننے والی خصوصب کمیٹی کو مکمل ریکارڈ تک فراہم نہیں کیا ہے ۔ کمیٹی کے ایک اہم رکن سے ملی بھگت کر کے اس کی مشاورت سے اہم ریکارڈ نہیں دیا گیا تاکہ وقت گزار کر اگلی انتظامیہ کے آنے تک من پسند فیصلوں پر پردہ ڈال کر یوں ہی چلایا جائے ۔
تاہم قائمہ کمیٹی کی اس ذیلی کمیٹی کو وفاقی اردو یونیورسٹی کی موجودہ انتظامیہ کے قریب رہنے والے اہم ذریعے نے بعض معلومات لیک کی ہیں ۔حیران کن امر یہ ہے وہی اہم ذریعہ موجودہ انتظامیہ کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔