اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپشاور بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے پرچوں کی ای مارکنگ کا...

پشاور بورڈ نے میٹرک اور انٹر کے پرچوں کی ای مارکنگ کا فیصلہ کر لیا

کراچی : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے لیے ای مارکنگ کو اپنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے، کاپی کی فیزیکل ہاتھ سے چیکنگ کے عمل کو مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور  کے چیئرمین پروفیسر نصراللہ خان یوسف زئی کے مطابق اپریل اور مئی میں ہونے والے انٹر اور میٹرک کے امتحانات میں ای مارکنگ کو جزوی طور پر متعارف کرایا جائے گا ۔جس کے بعد اگلے مرحلے میں اگلے سال پیپر مارکنگ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے گا ۔

پروفیسر نصراللہ خان یوسف زئی کے مطابق ای مارکنگ پیپر چیکنگ کے عمل میں شفافیت لائے گی اور اس کے نتائج فیزیکل چیکنگ سے زیادہ قابل اعتماد اور درست ہوں گے ۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی میں بایو میٹرک کے نام پر انتقامی کارروائیاں بڑھنے لگیں

انہوں نے کہا کہ ای مارکنگ کا عمل سستا بھی ثابت ہو گا کیونکہ اساتذہ کو پیپرز کی مارکنگ کے لیے اب اسکولوں اور کالجوں میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی،اساتذہ کسی بھی وقت کہیں بھی پیپرز چیک کر سکیں گے ۔

خیبر پختونخوا کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے روٹ لرننگ کی حوصلہ شکنی کے لیے سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹکم (SLO) سسٹم کے تحت کلاس 9 کے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

یہ فیصلہ KP بورڈز کی چیئرمین کمیٹی (KPBCC) کی دو روزہ روزہ کانفرنس کے اختتام کے بعد سامنے آیا تھا جس میں تمام بورڈز کے سربراہان نے شرکت کی تھی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کے پی بی سی سی پروفیسر ضامن گل نے کی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین