کراچی : سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا ، جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیا تھا ۔ جس کے خلاف سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے آڈٹ کروانے کی بجائے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے ۔
مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی میں بایو میٹرک کے نام پر انتقامی کارروائیاں بڑھنے لگیں
فاضل جسٹس عائشہ ملک نے بورڈ کے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو دو ارب تیس کروڑ روپے ملے تو آپ اس کا آڈٹ کیوں نہیں کروا رہے تو اس نے جواب دیا کہ بورڈ کو آڈٹ کروانے پر نہیں بلکہ ایڈیشنل رجسٹرار کو سپر وائزر مقرر کرنے اور فوری آڈٹ کروانے پر اعتراض ہے ۔
جس کے بعد فاضل جسٹس نے اس پر ایڈیٹر جنرل کو آڈٹ کا حکم دے دیا ہے کہ وہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرے ۔