لاہور : پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیرمین کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ کے کسی بھی امتحان میں مارکس امپرومنٹ کے لیے اب چانسز کی کوئی قید نہیں ہے ۔
سیکرٹری پنجاب بورڈ آف کمیٹی ( پی بی سی سی ) بشری بی بی کے دستخط سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کے کسی بھی بورڈ سے امتحان میں امپرومنٹ دینے کے محدود چانسز کو ختم کر دیا ہے اب کوئی بھی امیدوار جتنے چانس چاہے لے سکتا ہے ۔
اس نوٹیفیکیشن کے اجراء کے بعد بورڈز کمیٹی آف چیرمین کا اکتیس مارچ 2022 کا نوٹیفیکیشن ختم ہو گیا ہے ۔ جس میں چانسز کو محدود کر دیا گیا تھا ۔
مذید پڑھیں : ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو جامعہ پنجاب کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا
نوٹیفیکیشن میں رٹ پٹیشن نمبر 52363/2022 کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 31 مارچ 2022 کو جاری کردہ نوٹی فکیشن معطل کر دیا گیا ہے کہ لہذاہ اس نوٹی فکیشن کا اطلاق 2019 سے ہو گا ۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کے سابق نوٹیفیکیشن کے خلاف نفر فاطمہ نامی خاتون نے رٹ پٹیشن نمبر 52363/2022 کے تحت عدالت سے رجوع کیا تھا کہ کسی بھی طالب علم کو اپنے نمبر امپروو کرنے کے لئے امتحان دینے کی اجازت ایک یا دو بار سے بڑھائی جائے تاکہ کوئی بھی طالب علم کبھی بھی اپنے نمبر بڑھانے کے لئے امتحان دے سکے ۔
جس کے بعد عدالت نے اس پٹیشن میں فیصلہ کیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم امپروومنٹ کے لئے امتحان دے سکتا ہے ۔