جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ تریناساتذہ کو تعطیلات کا کنوینس الاونس واجبات سمیت ادا کیا جائے گا

اساتذہ کو تعطیلات کا کنوینس الاونس واجبات سمیت ادا کیا جائے گا

پشاور : اساتذہ کو موسم سرما و گرما کی تعطیلات کے دوران نہ صرف آئندہ سے کنوینس الاونس ملا کرے گا بلکہ پہلے سے اس ضمن میں کی گئی کٹوتیاں واجبات کی صورت میں واپس کی چائیں گی ۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے اساتذہ نے سروس ٹربیونل میں کیس داخل کیا تھا کہ دوسرے صوبوں مثلآ سندہ میں کنوینس الاونس تعطیلات کے دوران ادا کیا جاتا ہے ۔ لہذا یہاں بھی دیا جائے ۔ جس پر ٹربیونل نے نہ صرف فیصلہ ان کے حق میں دے دیا تھا بلکہ سابقہ کی گئی کٹوتیوں کی رقم واپس کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا ۔

سروس ٹریبنول کے حکم پر صوبائی حکام نے فیصلہ پر عمل درآمد نہیں کیا ۔ جس کے بعد اساتذہ نے ایک بر پھر ٹربیونل سے رجوع کیا ۔جس پر ٹربیونل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکام کو فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیا جس کے بعد صوبائی حکومت نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا تھا ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی: 18 جنوری 2023 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہا ہے

صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل کے بعد سپریم کورٹ نے ٹرینول کے فیصلے کو بحال رکھا ۔ جس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

ادھر پنجاب حکومت کی جانب سے ایسا کوئی بھی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے ، دسمبر میں ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا تھا جس مین یہ کہا  گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران کام کرنے والے اساتذہ کو کنوئنس الاونس دیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین