ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: 18 جنوری 2023 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا...

جامعہ کراچی: 18 جنوری 2023 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہا ہے

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے زیر اہتمام 18 جنوری 2023 ء کو یوم الجامعہ کا انعقاد کیا جارہاہے۔

 

تمام اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلبہ سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ صبح 08:30 بجے جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر مجتمع ہوجائیں اور اس جلوس کا حصہ بنیں جس میں حفاظ کرام تلاوت قرآن فرماتے ہوئے جامعہ کراچی میں داخل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: بی ایس سی سال اول کے امتحانات برائے 2021 ء کے نتائج کا اعلان

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی،روئسائے کلیہ جات، سابق وائس چانسلرز،اراکین سنڈیکیٹ و اراکین سینیٹ جامعہ کراچی، یونی کیرئینز انٹرنیشنل کے صدر پروفیسراعجاز احمد فاروقی اور عمائدین شہر،بھی شریک ہوں گے جونواردان جامعہ کا استقبال کریں گے۔

 

یوم الجامعہ کی سرگرمیوں کا آغاز جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ سے تلا وت کلام پاک سے ہوگا اور اختتام پر تمام افرادانتظامی عمارت کی سبزہ زارپر جمع ہوں گے جہاں تقاریر ہوگی۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر نیاز احمد اختر کو جامعہ پنجاب کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا

واضح رہے کہ گذشتہ سال کی طرح امسال بھی نوواردان جامعہ کے لئے تمام شعبہ جات میں تعارفی کلاسز کا انعقاد بھی 18 جنوری 2023 ء کو صبح 11:30 بجے کیا جائے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین