اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے RO کے دفتر پر حملہ کیا...

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے RO کے دفتر پر حملہ کیا : یار محمد بالادی

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے نتائج کے حصول کیلئے آر او آفس گرومندر کے دفتر پر حملہ کیا اور DEO کے دفتر کا سامان بھی توڑ دیا ہے ۔

ریٹرنگ آفیسر چنیسر ٹاؤن یو سی ون ٹو اور تھری یار محمد بالادی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور وائس چیرمین کے نامزد امیدوار اکرم دل اور وسیم سجاد دو ڈھائی سو کارکنان کے ہمراہ منگل کو RO ایسٹ کے دفتر میں آئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی ۔

پی ٹی آئی کارکنان نے محمکہ تعلیم اور الیکشن کمیشن کے اسٹاف کی مار پیٹ بھی کی ، کرسیاں اور میز بھی توڑ دیئے اور دفتر سے ملحق صفیہ خان گرلز میموریل اسکول میں واقع الیکشن کمیشن کے RO آفس سے فائلیں بھی لے گئے ہیں۔

یار محمد بالادی کے مطابق اس دہشت گردی کے خلاف میں نے اعلی حکام کو درخواست دی ہے اور الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ ساتھ DRO اور SHO کو بھی درخواست دی ہے اور مقدمہ درج کرا رہے ہیں ۔

مذید پڑھیں : پشاور : KP ٹیکسٹ بک بورڈ کی نصابی کتب کی اشاعت کا سلسلہ تاحال شروع نہ ہو سکا

ہم رول کے مطابق کام کر رہے ہیں انہوں نے DRO کو ری کاونٹنگ کی درخواست دی ہوئی ہے اس پر ہم نے نوٹس جاری کئے ہوئے ہیں جس پر کام چل رہا تھا اور کل یعنی بدھ کو اس پر ری کاونٹگ ہونا تھی ۔ عارضی رزلٹ جاری کر دیا تھا ۔ مگر اب یہ اپنے آپ کو جتوانے کیلئے ایسے کام کر رہے ہیں ۔

آر او کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے والے یار محمد بالادی کے مطابق چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر گئے ہیں اور اس کے خلاف میں نے قانونی کاروائی کی درخواست کی ہے ۔

یار محمد بالادی کے مطابق مذکورہ واقع منگل کی دوپہر دو بجے کے قریب ریٹرنگ آفس واقع صفیہ خان میموریل گرلز اسکول کے اندر RO آفس میں پیش آیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین