اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ٹریژرار عاصم بخاری کو ہٹا دیا...

وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ٹریژرار عاصم بخاری کو ہٹا دیا گیا

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ٹریژرار عاصم بخاری کو ہٹا دیا گیا ۔ اسسٹنٹ پروفیسر سید اقبال حسین نقوی ٹریژرار تعینات کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء الدین نے سابق رجسٹرار ڈاکٹر صارم کی ایماء پر رجسٹرار کے بعد ٹریژرار کا انتظامی عہدہ بھی ایک استاد کو تفویض کر دیا ہے ۔

نمائندہ ابجوکیشن نیوز کو موصرل ہونے والی دستاویزات کے مطابق چند روز قبل وفاقی اردو یونیورسٹی کے ٹریژرار عاصم بخاری اور سابق رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے درمیان جھگڑے کی اطلاعات ذرائع ابلاغ کی زینت بنی تھیں ۔ جس کے بعد سید اقبال حسین نقوی کو ٹریژرار بنا دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی تقرری کیخلاف آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس

عاصم بخاری پر ہائر ایجوکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کو ڈاکٹر محمد صارم کی ریکوری کے اڈٹ پیراز مہیا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔ جس پر ڈاکٹر محمد صارم نے انہیں اس عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی تھی ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق منگل کو ایک دفتری حکم کے ذریعے عاصم بخاری کو اس عہدے سے سبکدوش کرتے ہوئے سید اقبال حسین نقوی کو ٹریژرار کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔

یونیورسٹی قوانین کے مطابق یہ عہدہ انتظامی نوعیت کا ہے لیکن رجسٹرار کے انتظامی عہدہ کی طرح یہ عہدہ بھی ایک استاد کو سونپ دیا گیا ہے جو کہ یونیورسٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سید اقبال حسین نقوی ڈاکٹر محمد صارم کے ریکوری کے معاملات کو روکنے میں ان کی مدد کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین