جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینVC گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی VC زرعی یونیورسٹی پروفیسر...

VC گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی VC زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہیٰ بابر سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈآئوٹ17جنوری2023)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر سے ملاقات کے دوران دونوں تعلیمی اداروں کو ترقی وخوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سے ان کی رہائش گاہ پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر ڈاکٹر مسرو ر الہی بابر نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:انسدادِ توہینِ صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری کو تاریخ ساز فیصلہ ہے، مولانا محمد حنیف جالندھری

دونوں تعلیمی اداروں کے سربراہان نے متفقہ طور پر قدیم جامعہ گومل اور نئے بننے والے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی خوشحالی اورترقی کے لیئے اپنا مثبت کردار اداکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ان دونوں اداروں کا مستحکم اور مضبوط ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ نوجوانوں میں فروغ تعلیم شعور اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کیساتھ ساتھ علاقے کی ترقی میں یونیورسٹیوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ جس کے لئے ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔

 

اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ، رجسٹرار زرعی یونیورسٹی فخر الدین ‘ڈپٹی رجسٹراراسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر احترام اللہ ، انچارج لیگل سیل محمد سراج خان بھی موجود تھے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین