جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی...

گومل یونیورسٹی میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، VC پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد

ڈیرہ اسماعیل خان(ہینڈ آئوٹ’17جنوری 2023)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی سیکیورٹی سیکشن آمد، سیکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

 

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عزیز جاوید، سیکیورٹی انچارج شمروز خان ،سٹاف ویلفیئر آفیسر بن یامین خان بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں پر امن اورپر سکون تعلیمی ماحول کی فراہمی سیکیورٹی کی ذمہ داری ہے اورکسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں:VC گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی VC زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہیٰ بابر سے ملاقات

قانون سب ملازمین کیلئے برابر ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔تمام ملازمین نوکری کو عبادت سمجھ کر کریں اور تمام ملازمین اپنا رزق حلال کریں کیونکہ روز محشر اس کے بارے میں سوال ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی کے تمام کیمپسز کو منشیات سے پاک کرنامیری اولین ترجیح ہے اوراس کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ ہمیں ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے سیکیورٹی سیکشن کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔ جس کیلئے میرے سمیت پوری یونیورسٹی انتظامیہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کسی کی بھی کسی سے کوئی ذاتی اناگ نہیںاورتمام ملازمین پر ایک دوسرے کی عزت کرنا فرض ہے اور کسی کو دوسرے کی دل آزاری کا کوئی حق نہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عزیز جاوید نے بھی خطاب کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین