ڈی جے سندھ اسپورٹس کمپلیکس میں آج پانچویں سندھ گیمز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاھ مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے وزیر تعلیم سندھ اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو افتتاحی تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔
سیکریٹری کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ احمد بخش ناریجو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر کھیلوں کے میدان آباد ہورہے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاھ نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر ڈپارٹمنٹ کے افسران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گورنمنٹ کالجز کے میدانوں پر جہاں کہیں قبضے ہوئے ان کو فوری خالی کروایا جائے گا اور ہم نصابی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
اس موقع پر کراچی ریجن کے 80 سے زائد کالجز کے طالبات نے شرکت کی جبکہ دیگر افسراں میں اسپیشل سیکریٹری کالج ندیم الرحمن میمن ایڈیشنل سیکرٹری کالج ایجوکیشن مرتضی شیخ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی ڈائریکٹر کالجز حیدرآباد ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ ڈائریکٹر کالجز شھید بینظیر آباد پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو ڈائریکٹر کالجز لاڑکانہ احمد بخش بھٹو ڈائریکٹر مانیٹرنگ جاوید شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد قاسم راجپر ڈپٹی ڈائریکٹر راشد احمد کھوسو سینٹرل کمیٹی کے پروفیسر سید سرور علی شاہ زرقا سہتو بتول کاظم تمام کالجز کے پرنسپل صاحبان اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن موجود تھے۔