کراچی( ) جامعہ این ای ڈی کی این ای ڈی اکیڈمی اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (UNIDO) کے تحت "کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنٹ ٹریننگ” کا اہتمام کیا گیا ہے. جس میں سندھ کے 5 اضلاع سمیت کراچی سے 23افسران کو تربیت دی جارہی ہے.
اس پروگرام میں اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹرینرز پیٹر انتھونی اور ابراہیم ویڈت سمیت معروف ماہر معاشیات قیصر بنگالی، افسران کو تربیت فراہم کریں گے۔
جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق UNIDO کے پروجیکٹ Poverty Alleviation and inclusive development across rural sindh programme (PAIDAR)، این ای ڈی اکیڈمی، بزنس انکیوبیشن سینٹر اوریک کے زیرِ اہتمام چھ ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کا انعقاد این آئی سی بلڈنگ، این ای ڈی میں کیا جارہا ہے.
مزید پڑھیں:اساتذہ کی آن لائن حاضری نہ ہوسکی، کئی حاضر اساتذہ غیر حاضر قرار
جس میں ٹھٹھہ، سجاول، بدین، لاڑکانہ، تھر پارکر اور کراچی سے افسران شریک ہورہے ہیں. اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے معین الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھا کہ یہ صرف تربیتی پروگرام نہیں بلکہ انفرادی شخصیت کو انٹرپرنیور میں ڈھالنے کا نظام ہے.
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کا بنیادی مقصد دیہی علاقوں تک انٹر پرنورشپ کے آئیڈیا کو فروغ دینا ہے. پروگرام کوآرڈینیٹر (UNIDO) بدرالااسلام، ڈائریکٹر جنرل این ای ڈی اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر بلال زاہد اور منیجر بزنس انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر سندس علی کا کہنا تھاکہ اس طرح کے تربیتی پروگرام وژن کو وسیع کرتے ہیں. ان کامزید کہنا تھا کہ عصرِحاضر انٹرپرنورشپ کا دور ہے. دور کے تقاضوں کے مدِنظر رکھتے ہوئے اس تربیت سے معاشی اور روزگار کے حوالے سے بہتری کی راہیں اُستوار ہوسکیں گی.