منگل, دسمبر 10, 2024
صفحہ اولتازہ تریناساتذہ کی آن لائن حاضری نہ ہوسکی، کئی حاضر اساتذہ غیر حاضر...

اساتذہ کی آن لائن حاضری نہ ہوسکی، کئی حاضر اساتذہ غیر حاضر قرار

تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری ) تنگوانی سیکرٹری ایجوکیشن سندھ اکبر لیغاری کی پی ایم ایس ایپلی کیشن فیل ہونے سے اساتذہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔

 

وقت سے پہلے اسکول میں پڑھانے والے اساتذہ کی ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن حاضری نہ ہوسکا اساتذہ میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جارہی ہے۔

 

پی ایم ایس ایپ اسکول کے لوکیشن سے باہر کام کرنے لگا ۔ بیشتر اساتذہ اسکول میں وقت پر حاضر ہونے کے باوجود غیر حاضر ہو گئے ۔

مزید پڑھیں:کرسمس الائونس نہ ملنے پر مسیحی ملازمین نے جامعہ کراچی میں احتجاجاً صفائی کا عمل روک دیا 

سیکرٹری ایجوکیشن کے جانب سے اساتذہ کی حاضری کو اسکولوں میں یقینی بنانے کے لیے پی ایم ایس ایپلی کیشن کے ذریعے اساتذہ کی آن لائن حاضری کا ایپ کام نہ کر سکا ۔ بیشتر اساتذہ اسکول میں موجود ہونے کے باوجود ایپلیکیشن کام نہ کرنے کی وجہ سے غیر حاضر ہو گئے۔

 

اساتذہ کے جانب سے شدید غم و غصے کا لہر چھا گیا ہے ۔ اسکول کے اساتذہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ہم نے بڑی کوشش کی کہ آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے اپنی اسکول کے حاضری کو یقینی بنائے لیکن حاضری نہ ہوسکا جس کے باعث ہم نے اپنی درخواست ٹی اوز کو بھی دے دی ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری ایجوکیشن کو چاہیے کہ وہ آن لائن اسکولوں میں حاضری کے سسٹم کی بخوبی بحالی کے لیے بہتر اقدامات اٹھائے تاکہ اساتذہ کو اسکولوں میں حاضری دیتے وقت کوئی پریشانی نہ ہو ۔ جب کہ آن لائن ایپلیکیشن کے ذریعے حاضری نہ ہونے کے باعث بیشتر استاد اسکولوں میں وقت پر آنے کے باوجود غیر حاضر ہو گئے۔

مزید پڑھیں:یو ایس ایڈ کے تعاون سے تنگوانی کے دیہات میں سرکاری اسکول کا افتتاح

تاہم وقت پر پہنچنے کے باوجود اساتذہ کی غیر حاضری کے باعث اساتذہ کی جانب سے سخت غم و غصے کا لہر اور اظہار کیا جا رہا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین