بدھ, دسمبر 11, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجے ایس ایم یو کا بیسک میڈیکل سائنسز کے بجائے بائیو کیمسٹری...

جے ایس ایم یو کا بیسک میڈیکل سائنسز کے بجائے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کا فیصلہ

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بیسک میڈیکل سائنسز کے بجائے صرف بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کا فیصلہ کیا ہے۔

 

گزشتہ روز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ایک لیٹر کے ذریعے جامعہ کو بیسک میڈیکل سائنسز کے بجائے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کروانے کیلئے کہا گیا جس کے بعد جامعہ نے صرف بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کیلئے داخلوں کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی کے سکیل 17سے 21 تک تمام پنشنر ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کر دی گئی، ڈائریکٹر فنانس ارم گل

اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ہی جامعہ کو نومبر میں بیسک میڈیکل سائنسز میں پی ایچ ڈی کروانے کی اجازت دیتے ہوئے ’’این او سی ‘‘ جاری کیا تھا جس کے بعد جامعہ نے جنوری میں پی ایچ ڈی میں داخلوں کا اشتہار مشتہر کیا۔

 

تاہم اب ایچ ای سی کی نئی ہدایات ملی ہیں تو اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نے کہا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے علاوہ کچھ دیگر جامعات اور بھی ہیں جو بیسک میڈیکل و ہیلتھ سائنسز میں پی ایچ ڈیز کروا رہی ہیں۔

 

تاہم اگر ایچ ای سی کی یہی ہدایات ہیں تو جامعہ ان پر عمل درآمد کی پابند ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین