کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام ”قدرتی آفات پررپورٹنگ کرنے کے حوالے سے صحافیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے “ کے موضوع پر جمعرات (19 جنوری) کو ایک روزہ قومی ورکشاپ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ہو گی۔
آل پاکستان نیوزپیپر سوسائٹی کے صدرسرمد علی اس ورکشاپ میں نہ صرف شرکت بلکہ خصوصی خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں:جے ایس ایم یو کا بیسک میڈیکل سائنسز کے بجائے بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کے داخلوں کا فیصلہ
آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق یہ ایک روزہ قومی ورکشاپ پاکستان اکیڈمی آف سائینسز،ایوائڈایبل ڈیتھ نیک ورک برطانیہ، سندھ انوویشن ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) اور آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے باہمی تعاون سے منعقد ہوگی۔
ورکشاپ کا آغاز10بجے صبح ہوگا جبکہ اس کا اختتام ساڑھے تین بجے سپہر میں ہوگا۔
ترجمان کے مطابق دیگر مقررین میں پاکستان اکیڈمی آف سائینسز کراچی چیپٹر کے سیکٹریٹری ڈاکٹر محمد واسع، ایوائڈایبل ڈیتھ نیک ورک کے بانی صدر ڈاکٹر ہائیڈیوکی شیروشیٹا، برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسسٹرکے رسک مینجمنٹ کی پروفسیر ڈاکٹر نیبا دیتاایس رے بنینٹ،سینئر صحافی اور دی نیوز اخبار کے خصوصی نمائندے وقار بھٹی، یونیورسٹی آف لیسسٹر ڈاکٹر ادتیا گوش اورایوائڈایبل ڈیتھ نیک ورک کی ڈاکٹر نمرا اقبال کے نام شامل ہیں۔