پیر, دسمبر 9, 2024
صفحہ اولتازہ ترینیونیورسٹی آف گجرات میں ضم ہونے والے چار کالجز محکمہ ہائر ایجوکیشن...

یونیورسٹی آف گجرات میں ضم ہونے والے چار کالجز محکمہ ہائر ایجوکیشن کو واپس

لاہور : حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد یونیورسٹی آف گجرات میں ضم ہونے والے چار کالجز واپس محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دے دیئے گئے ہیں ۔ ان کالجز میں گورنمنٹ کالج گجرات ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین ، فاطمہ جناح کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ کالج فار وویمن مرغزار شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد گجرات یونیورسٹی سے ملحق چار کالجز کو واپس اپنی اصلی حیثیت دے دی گئی ہے ۔ پنجاب کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی نے بھی یونیورسٹی آف گجرات کے ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے ۔

جس کے بعد اب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گجرات کے چار سرکاری کالجز گورنمنٹ کالج گجرات ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین ریلوے روڈ گجرات گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار کالونی گجرات اور فاطمہ جناح کالج برائے خواتین گجرات اب یونیورسٹی آف گجرات کے کانٹینٹ کالجز نہیں رہے ۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ٹریژرار عاصم بخاری کو ہٹا دیا گیا

ایکٹ میں تبدیلی کر کے ان کی جائیداد فرنیچر اور دوسرے مفادات و فنڈز ان کے حوالے کر کے محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے کالجز کی طرح بنا دیا گیا ہے ۔ جس طرح وہ ایکٹ بننے سے قبل تھے ۔ اس سلسلے میں ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

اس فیصلے پر کالجز کے اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ ان کو واپس اپنی اصلی صورت حال میں واپس کر دیا گیا ہے جس سے ان کالجز کے اساتذہ اور ان کے ساتھ ساتھ طلبا کو بھی سہولیات میسر ہونگی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین