کراچی : ملک بھر کے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں میں یکسانیت لانے کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے ۔ یہ بل رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے پیش کیا ۔ ڈپٹی سپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے جو اس پر رپورٹ پیش کرے گی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں مختلف محکموں کے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت بارے بل پیش کیا گیا ہے ۔ بل میں اس بارے میں زور دیا گیا کہ تمام محکموں کے ایک گریڈ تک سرکاری ملازمین کی تنخواہیں یکساں ہونی چاہیے ۔
مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ٹریژرار عاصم بخاری کو ہٹا دیا گیا
مختلف محکموں کے ایک ہی گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اچھا خاصا تفاوت پایا جاتا ہے اور کم والے آئے دن زیادہ والوں کے برابر لانے کے لیے اجتجاج اور مظاہرے کرتے ہیں ۔
تاہم ایک طرف ان کے مشاہروں میں معمولی اضافہ کر دیتی ہے اور دوسری طرف زیادہ والوں کی تنخواہوں مزید بڑھا دیتی ہے ۔ برس ہا برس سے یہ کھیل جاری ہے ۔ اس پر کشور زہرا نے یہ معاملہ اٹھایا ہے ۔

