جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ تریناتحاد اساتذہ ڈیرہ غازی خان کے دو اضلاع کی تنظیم نو کر...

اتحاد اساتذہ ڈیرہ غازی خان کے دو اضلاع کی تنظیم نو کر دی گئی

لاہور : اتحاد اساتذہ پاکستان ڈیرہ غازی خان کا اہم اجلاس پروفیسر کلیم اللہ لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس مین ڈویژنل صدر پپلا پروفیسر فرحان یاسر چاند نے مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب  کے دو سیشن تھے ۔

پہلے حصے میں محکمہ ہائر ایجوکیشن کے پنجاب پبلک سروس کمیشن سے نو منتخب لیکچررز ٹرانسفر ہو کر دوسرے کالجز سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک سترہ ڈیرہ غازی خان میں جوائن کرنے والے اساتذہ کو استقبالیہ دیا گیا ۔

پروفیسر  ایاز سرکانی سابق صدر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور حالیہ مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پپلا تقریب کے میزبان تھے ۔فرحان یاسر چاند نے نئے آنے والے اساتذہ کو اتحاد اساتذہ پاکستان کی تاریخ سے روشناس کروایا اور پچاس سالہ جد و جہد کا مختصر خاکہ پیش کیا ۔ اس حصے کے اختتام پر شرکاء کی تواضع کی گئی ۔

مذید پڑھیں : وفاقی اردو یونیورسٹی کے قائم مقام ٹریژرار عاصم بخاری کو ہٹا دیا گیا

دوسرے حصے میں تنظیمی اجلاس ہوا ۔ جس میں اتحاد اساتذہ کے کارکنان و رہنما شریک ہوئے ۔ ایجنڈے میں دیگر امور کے علاوہ سال 2023 کے لیے اتحاد اساتذہ کے عہدے داران کا چناؤ تھا ۔

جس میں اتفاق رائے سے ضلع ڈیرہ غازی خان کے لیے ڈاکٹر فرحت حیات سرکانی کو صدر اور عمران عطا  کو جنرل سیکریٹری کو منتخب کیا گیا ۔

ضلع راجن پور کے لیے پروفیسر امجد مجید کو صدر اور پروفیسر ماجد حیات کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ۔ جب کہ دیگر عہدے داروں کا انتخاب دونوں اضلاع کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین