جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کا طلبہ کیلئے گرینڈ بک فیئر کے انعقاد...

ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کا طلبہ کیلئے گرینڈ بک فیئر کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی : ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے خصوصی طور پر طلبہ کیلئے گرینڈ بک فیئر کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں نجی تعلیمی اداروں کی ایسوسی ایشنز ،متعلقہ اداروں اورپاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز سے مشاورت کی جائے گی ۔ جب کہ پاکستان پبلشرز ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ درآمدی کاغذ پر عائد ٹیکس میں کمی اور مقامی پیپر ملوں کی جانب سے کاغذ کی قیمتیں کم کئے جانے کے بعد پاکستان بھر کے پبلشرز بھی کتابوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ پسندیدہ کتابوں تک ہر فرد کی رسائی ہو ۔

ان خیالات کا ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی رجسٹرار رفعیہ ملاح ، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد اور کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے وقار متین نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5روزہ عالمی کتب میلے کی اختتامی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر بک فیئر کے ندیم اختراور دیگر بھی موجود تھے ۔ رجسٹرارڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز اینڈ رجسٹریشن سندھ رفعیہ ملاح نے کہا کہ دورجدید یا ڈیجیٹل دور میں کتب میلہ کی افادیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، ڈیجیٹل کتب بینی سے آنکھیں کمزور ہو تی ہیں لیکن کتابیں نظر کمزور نہیں کرتیں ۔ کراچی ایکسپو سینٹر کی نمائش میں علم کے خزانے رکھے گئے ہیں طلبہ کو بھی بڑی تعداد میں آنا آئندہ نسلوں کی خوش نصیبی ہے ۔

مزید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام انتظامیہ پچھلی تاریخوں میں غیر قانونی تقرریاں کرنے لگی

انہوں نے کہا کہ اگرچہ نجی تعلیمی ادارے ہر سال اپنے طلبہ کیلئے بک فیئر لگاتے ہیں مگر ڈائریکٹوریٹ نے علمی افادیت کے پیش نظر خصوصی طور پر طلبہ کیلئے ایکسپو طرز کا بک فیئر لگانے کے منصوبے پر کام شرو ع کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بک فیئر میں لوگ کتابیں دیکھنے نہیں بلکہ خریدنے آ رہے ہیں اور کتابیں چاہے جتنی مہنگی ہو جائیں پڑھنے والے اسے ضرور خریدیں گے ۔

پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد اور کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا اگر درآمدی کاغذ پر عائد ٹیکس میں کمی اور مقامی پیپر صنعتوں کی جانب سے کاغذ کی قیمتیں کر دی جائیں تو پاکستان بھر کے پبلشرز بھی کتابوں کی قیمتیں کم کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کتب میلے میں ملکی و غیر ملکی تمام پبلشرز نے نمائش کے آخری دن کتابوں کی قیمتیں انتہائی کم کر کے نہ صرف انتظامیہ بلکہ کتب بینی کا شوق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے یہی وجہ ہے کہ نمائش سابقہ تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے ۔ غیر ملکی پبلشرز کے ساتھ پاکستان میں جوائنٹ ایڈونچر کرنے کے خواہشمند ہیں ۔

مزید پڑھیں : جامعہ ہری پور کے طالبعلم حافظ زبیر اسلم کو IR میں نمایاں کامیابی پر گولڈ میڈل تفویض

ان کا کہنا تھا کہ کتابوں کی چربہ سازی ( پائریسی )پاکستان میں سنگین مسئلہ ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے پبلشرز اس عمل کو ناپسندیدہ عمل قرار دیتے ہیں۔ پاکستان کے پبلشرز دور جدید کی ضرورتوں کے مطابق تعلیمی اور علمی کتابیں مرتب کر رہے ہیں اورانہیں علمی و ادبی ماہرین کا مکمل تعاون بھی حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کتب میلے کے آغاز پر شائقین جتنے جوش تھے اس کے اختتام پر اتنے ہی افسردہ بھی ہیں لیکن ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ سال اس سے بھی بھر پور انداز میں نمائش کا انعقاد کر کے شائقین کتب کی تشنگی کو دور کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انٹر نیشنل بک فیئر کی انتظامیہ دوسرے ممالک کے پبلشرز نے بھی رابطہ کو بڑھا رہی ہے تاکہ آئندہ نمائش نئے ممالک کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ بک فیئر انتظامیہ نے غیر ملکی سفارت کاروں،تعلیمی اداروں ، علمی و ادبی شخصیات ، سیاسی و مذہبی رہنماﺅں کی نمائش میں شرکت کو سراہا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین