جمعہ, مارچ 29, 2024
صفحہ اولتازہ تریناسلام آباد: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے 55 ویں...

اسلام آباد: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے 55 ویں کانووکیشن کا انعقاد

اسلام آباد، 29 جنوری 23: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(CPSP) کے 55ویں کانووکیشن کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز، فیلوز اور CPSP کے ممبران میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں.

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے طلباء، والدین اور فیکلٹی کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد پیش کی اور طلباء اور CPSP فیکلٹی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ ہیلتھ ایجوکیشن کو بطور کیرئیر اپنانے پر انہیں جدید ترین علوم سے باخبر رہتے ہوئے اپنے مریضوں کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کرنا ہوگی۔ مہمان خصوصی نے CPSP کی جانب سے قائم کیے جانے والے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کے مقامی نظام کو سراہا جس سے ملک میں بنیادی اور اسپیشلسٹ ہیلتھ کیئر کی سہولیات بہتر ہوئی ہیں.

مزید پڑھیں:اسلام آباد: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام حفظ قرآن کریم کا قومی مسابقہ آج منعقد ہوگا

قبل ازیں, اپنےاستقبالیہ خطاب میں صدر CPSP نے بتایا کہ CPSP نے حال ہی میں لیور ٹرانسپلانٹ میں فیلو شپ پروگرام شروع کیا ہے اور لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (PKLI) ریسرچ سینٹر اور سکھر کے قریب گمبٹ میں ایک انسٹی ٹیوٹ سے الحاق کیا ہے۔ مزید یہ کہ سی پی ایس پی نے گمبٹ اور گلگت بلتستان میں نئے علاقائی مراکز بھی کھولے ہیں۔

 

تقریب میں CPSP کے سینئر حکام اور میڈیکل برادری سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین