Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینJSMU میں BSMT کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد،150 نشستوں کیلئے1906 درخواستیں  موصول،...

JSMU میں BSMT کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد،150 نشستوں کیلئے1906 درخواستیں  موصول، 926 اہل امیدواروں کی شرکت

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچلرز آف سائنس ان میڈیکل ٹیکنالوجی(بی ایس ایم ٹی) میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں926 امیدواروں نے شرکت کی۔

 

ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد نے بتایا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت بیچلرز آف سائنس ان میڈیکل ٹیکنالوجی(بی ایس ایم ٹی) 4سالہ پروگرام کی150 نشستوں پر داخلے کیلئے1906 خواہشمندوں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے926 امیدوار اہل قرار پائے۔

 

انٹری ٹیسٹ میں ایم سی کیوز سوالات بائیولوجی، کیمسٹری، فیزکس اور انگریزی سے پوچھے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد: کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) کے 55 ویں کانووکیشن کا انعقاد

داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، آئی ایم ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عمران، ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹر فاطمہ عابد، کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی و دیگر نے مختلف شعبوں میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور امیدواروں کو دی جانے والی سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نےامیدوارو کیلئے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ہیلتھ کیئرسسٹم کیلئے بہترین طبی تکنیکی ماہرین تیارکر رہی ہے۔

 

یہاں طلباء کوکوالیفائیڈ اساتذہ کی نگرانی میں جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرواکر عملی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین