سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی اور ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے ایس ایم آئی یو کے سر شاہنواز بھٹو آڈیٹوریم میں سندھ کی جامعات کے شعبہ اورک کے افسران اور ریسرچ جرنلز کے ایڈیٹرز کیلئے دو رزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔
تربیتی ورکشاپ میں شرکا کو ہیک رکگنیئیشن پالیسی، ریسرچ جرنل کیلئے فنڈنگ، اپ گریڈیشین، روویو پراسیس اور اس کے معیار کو بڑھانے کے متعلق تربیت دی گئی۔
مزید پڑھیں؛سپلا کے وفد کی سيکريٹری کالجز احمد بخش ناریجو سے ملاقات
اس موقع پر وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی ورکشاپ سے ریسرچ کے معیار کو فروغ ملے گی۔ ہر جامعہ کیلئے ریسرچ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ہیک کے ریجنل ڈائریکٹر سندھ جاوید میمن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ حبیب اللہ ناصر ڈائریکٹر ہیک اسلام آباد، ڈاکٹر عزیز رحمن ڈپٹی ڈائریکٹر ہیک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

