Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینسپلا کے وفد کی سيکريٹری کالجز احمد بخش ناریجو سے ملاقات

سپلا کے وفد کی سيکريٹری کالجز احمد بخش ناریجو سے ملاقات

سندھ کے کالج اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کےوفد نے مرکزی صدر پروفيسر منور عباس اور مرکزی سيکريٹری جنرل پروفيسر شاہجہاں پنہور کی قیادت میں سيکريٹری کالجز احمد بخش ناريجو سے ان کے دفتر ميں ملاقات کی۔

 

اس اہم ميٹنگ ميں ايڈيشنل سيکريٹری کالجز غلام مرتضیٰ شيخ، ايڈيشنل سيکريٹری کالجز پروفيسر فقير محمد لاکھو اور ڈائريکٹر جنرل کالجز پروفيسر ڈاکٹر محمد علی مانجھی بھی شامل تھے جبکہ سپلا وفد ميں پروفیسر محمد جڑيل شاہ، پروفيسر کريم احمد ناريجو،سینئر ڈی پی ای خرم رفيع، پروفيسر عبدالمنان بروہی، پروفيسر سعيد احمد ابڑو، پروفيسر رسول قاضی ، پروفيسر عامرالحق، پروفيسر عارف يونس اور پروفيسر شبانہ افضل شامل تھے۔

 

سيکريٹری کالجز احمد بخش ناريجو نے مرکزی صدر پروفيسر منور عباس سميت سپلا وفد کو خوش آمديد کہا۔ ملاقات ميں سيکريٹری کالجز اور سپلا کے درميان سندھ کے کالجز ميں تعليمی معيار کی بہتری اور کالج اساتذہ کے مسائل پر بہتر ورکنگ رليشن شپ قائم رکھنے پر اتفاق کيا گيا۔

مزید پڑھیں:JSMU میں BSMT کے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد،150 نشستوں کیلئے1906 درخواستیں  موصول، 926 اہل امیدواروں کی شرکت

سپلا کے مطالبے پر سيکريٹری کالجز نے بتاياکہ صوبے بھر ميں 26 نئے کالجز قائم کيے جا رہے ہيں اور ضرورت کی بنياد پر مزيد نئے کالجز کھولنے پر رضامندی کا اظہار کرتےہوئے سپلا کو اس پر ورکنگ کر کے لانے کا کہا، اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ کراچی، حيدرآباد، خيرپور ميرس اور جامشورو سميت جس بھی شہر ميں ضرورت ہو نئے کالج کھلنے چاہيے۔

 

سيکريٹری کالجز نے گريڈ 17 سے گريڈ 20 تک تمام سينارٹی لسٹيں اپڈيٹ کرنے کے احکامات موقع پر جاری کرتے ہوئے باقی ماندہ پروموشن بھی جلد مکمل کرنے کا یقین دلایا۔ اس حوالے سے گريڈ 17 کے ميل اور فيميل ليکچرارز کی ڈی پی سی کے انعقاد اور اس کے ليے کاغذات کی تياری کے ليے جلد احکامات جاری کیے جائیں گے جبکہ سپلا کی جانب سے دوسرے صوبوں میں کالج اساتذہ کو فائيو ٹيئر کے ملنے کے متعلق کاغذی شواہد اور سپلا کی جانب سے تيار کی گئی فائيو ٹيئر کی دراخواست، ورکنگ اور موازنہ بھی پيش کيا۔

 

سپلا کے وفد نے کالج اساتذہ کی طرز پر لائبريرين اور ڈی پی ايز کو جلدفورٹيئر اسٹرکچر دینے کے ليے سمرے بنانے کا بھی مطالبہ پيش کيا جس پر سيکريٹری کالجز نے اس پر مثبت جواب دیا۔

مزید پڑھیں:ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں 4 روزہ ورکشاپ کا انعقاد 

سپلا وفد نے محکمہ تعلیمات کالجزحکومتِ سندھ کے ملازمين کو ہيلتھ کارڈ کی سہولت دينے کے مطالبہ کیا جس پر سیکریٹری کالجز نے ایڈیشنل سیکریٹری کو حکومت سندھ کی پالیسی سمیت دیگر سرکاری محکموں ميں اس حوالے سے پاليسی کا جائزہ لیکر رپورٹ جلد پیش کرنے کو کہا ۔

 

سندھ کے کالج اساتذہ کو بھی یونیورسٹیز کے اساتذہ کے مساوی ایم فل پی ایچ ڈی الاؤنس دینے اور اس پر ورکنگ کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی، اسی طرح ایم فل پی ایچ ڈی کی گذشتی کئی سال سے رکی ہوئی این او سیز کی تفصیلات جمع کر کے سیکریٹری کالج ایجوکیشن کو پیش کرکے اس مسئلے کو حل فوری کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 

دوسری جانب کالج اساتذہ کو تکليف سے بچانے کے ليے ہر قسم کی اين اور سی اور چھٹيوں کی آن لائين درخواستيں دينے کی سہولت دينے کے علاوہ ديگر مسائل کے حل کی بھی يقين دہانی کروائی۔ آخر ميں سپلا کی جانب سے مختلف مسائل پر بات چيت اور حل کی يقين دہانی پر سیکریٹری کالجز احمد بخش ناریجو کا شکريہ ادا کيا گيا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین