جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ سندھ جامشورو کا تعلیمی سال 2023ءکی کلاسز کل 7 فروری سے...

جامعہ سندھ جامشورو کا تعلیمی سال 2023ءکی کلاسز کل 7 فروری سے شروع کرنے کا اعلان

جامشورو (پریس رلیز) جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے تعلیمی سال 2023ءکے تحت بیچلر ڈگری پروگرامز (مارننگ) اور ماسٹر ڈگری پروگرامز (مارننگ و ایوننگ) کی کلاسز کا آغاز کل 7 فروری سے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

تاہم بیچلر ڈگری پروگرامز (ایوننگ) کی کلاسز کا آغاز دو ہفتے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر (میریٹوریس) ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو کی زیر صدارت ڈینز، ڈائریکٹرز و چیئرپرسنز کا اجلاس وی سی سیکریٹریٹ کے سینیٹ ہال میں منعقد ہوا۔

مزید پڑھیں:جامعہ سندھ جامشورو کا تعلیمی سال 2023ءکی کلاسز کل 7 فروری سے شروع کرنے کا اعلان

جس میں کل 7 فروری 2023ءسے بیچلرز (مارننگ) اور ماسٹرز (مارننگ و ایوننگ) کی کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بیچلرز (ایوننگ پروگرام) کی کلاسز کا آغاز داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقریباً 2 ہفتے بعد کیا جائے گا۔

 

اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر ایاز کیریو، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر وزیر علی بلوچ، ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر خالدہ فریال عالمانی، ڈین فیکلٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھومباٹی، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حماد اللہ کاکیپوٹو، انچارج ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر محمد خان سانگی،

مزید پڑھیں:سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کے خلاف PTA کا ایک اور کامیاب چھاپہ

ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو اور مختلف انسٹیٹیوٹس کے ڈائریکٹرز و شعبوں کے چیئرپرسنز موجود تھے۔ د

 

وسری جانب جامعہ سندھ انتظامیہ نے بیچلر و ماسٹر پروگرامز میں تعلیمی سال 2023ءکے تحت داخلے حاصل کرنے والے نئے طلبہ و طالبات کو کل 7 فروری سے اپنی کلاسز میں حاضر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین