جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمحکمہ اسکول ایجوکیشن کی بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی مہم...

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی مہم تیز

کراچی : محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کی باقاعدہ مہم تیز کر دی ہے جسي کو انرولمنٹ ڈرائیو کا نام دیا گیا ہے ۔

اس مہم سے قبل صوبہ بھر میں پرائمری اسکولوں میں 44 لاکھ بچے داخل تھے اب مہم کے شروع ہونے کے بعد بچوں کے داخلہ میں ایک لاکھ 76 ہزار کا اضافہ ہو گیا ہے ۔مہم کے لئے دو موہ کا وقت رکھا گیا ہے اور اس عرصہ میں 4 سے 5 لاکھ بچوں کے اضافہ کا حدف مقرر کیا گیا ہے ۔

سیلاب کی وجہ سے مہم ایک ماہ دیر سے شروع کی گئی تھی ۔ اس وقت ڈویژنل سطح پر مہم مکمل کر لی گئی ہے ۔ اب ضلعی سطح پر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام انتظامیہ پچھلی تاریخوں میں غیر قانونی تقرریاں کرنے لگی

رابطہ کرنے پف سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد تمام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اس مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ انہیں ہر ہفتے اس مہم کی کارکردگی رپورٹ دی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ میں آج بھی ہزاروں بچوں کو والدین اسکولوں میں داخل نہیں کرتے جو افسوس ناک بات ہے ۔ اس مہم میں والدین میں شعور اجاگر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی تعلیم دلائیں یہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں وہ تعلیم حاصل کریں گے تو مستقبل میں صوبہ کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ میں ہو گی ۔

اگر وہ اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلائیں گے تو اپنا اور صوبہ کا نقصان کریں گے ۔ ہمیں توقع سے بھی زیادہ حوصلہ افزائی مل رہی ہے ۔ ہم بھی اس مہم کو تن دہی سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔ ہمیں توقع سے بھی زیادہ کامیابی مل رہی ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین