پیر, دسمبر 23, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسمیوٹا کی جانب سے دائود یونیورسٹی کے پروفیسر پر بس عملے کے...

سمیوٹا کی جانب سے دائود یونیورسٹی کے پروفیسر پر بس عملے کے تشدد کی مذمت

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن سمیوٹا نے ریڈ بس کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی طرف سے دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر عاطف جمیل پر وحشیانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

صدر سمیوٹا آصف حسین سموں نے کہا ہے کہ اگر جامعات کے اساتذہ کے ساتھ یہ ناروا سلوک ہے تو عام شہریوں کے ساتھ اس شہر میں کیا حال ہوگا؟ ہم اس واقعے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی فی الفوری برطرفی اور بس انتظامیہ کی فوری معطلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:زلزلے کیوں آتے ہیں؟

سمیوٹا کی طرف سے ریڈ بس انتظامیہ اور عملے کی شہریوں کے ساتھ خراب رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریڈ بس انتظامیہ کے مسافروں کے ساتھ برتاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

سمیوٹا صدر کی طرف سے دائود یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر عاطف جمیل کے ساتھ یکجہتی اور بھرپور ساتھ کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر قانونی کارروائی نہیں کی گئی تو پھر سارے یونیورسٹی اساتذہ سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین