پیر, دسمبر 23, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسابق وزیر بلدیات محمد حسین خان نے بلدیاتی اسکولوں میں ترقیاتی کام...

سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان نے بلدیاتی اسکولوں میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

سینئر رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان و سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان ایم پی اے اپنے حلقے میں قائم بلدیاتی اسکولوں کی ازسر نو تعمیر، مرمت اور تزئین وآرائش کے لئے پر عزم فوری طور پر ترقیاتی کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 

اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین خان کی ہدایت پر انکے سیکریٹری دائم بن اسلم نے ایم کیو ایم پاکستان شاہ فیصل ٹائون کے زمہ داران اور بلدیاتی کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ بلدیہ کورنگی شاہ فیصل ٹائون کے اسکولوں کا تفصیلی دورہ کیا

مزید پڑھیں:ایچ ای سی نے صحت کے شعبے کے چیلنجز پر گول میز کا اہتمام کیا

اس موقع پر ماہر تعلیم سید ارشد عالم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شاہ فیصل زون خورشید عالم خان اور دیگر افسران و اسٹاف بھی موجود تھا۔

 

اس سے قبل محمد حسین خان نے بلدیاتی اسکولوں کا دورہ کیا تھا اور کچھ پرانے قائم اسکولوں کی مخدوش حالت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا تھا اور یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ اپنے فنڈ سے ان عمارات کی مرمت و تزئین و آرائش کروائیں گے جسکے بعد وہاں ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوسکیں گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین