شعبہ اُردو جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان: ”مرزااسداللہ خاں غالب کی تخلیقی جہات“ جمعرات 09 فروری 2023 ء کوصبح10:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہوگا۔
مزید پڑھیں:وفاق المدارس سے 1 سال میں حفظ قرآن کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، شعبہ فلسفہ جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالوہاب سوری،پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت،پروفیسررمضان بامری،پروفیسر ڈاکٹر محمد افتخارشفیع اور ڈاکٹرذکیہ رانی شامل ہیں۔
تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹرعظمیٰ حسن جبکہ کلمات تشکر صدرشعبہ اُردو پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ فرمان اداکریں گی۔