ہفتہ, دسمبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس سے 1 سال میں حفظ قرآن کی تعداد 1 لاکھ...

وفاق المدارس سے 1 سال میں حفظ قرآن کی تعداد 1 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مدارس سے ایک سال کے دوران حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئ،ملک کے تمام علاقوں میں تحفیظ قرآن کریم کے امتحانات کا سلسلہ جاری، ہے۔

 

چوں اور بچیوں کے الگ الگ امتحانی مراکز قائم کیے گئے،ہزاروں ممتحنین اور عملہ امتحانی عمل میں شامل ہے،حفظ قرآن کریم کے ساتھ ساتھ تجوید و قرآت اور بنیادی دینی تعلیمات کا امتحان بھی لیا جاتا ہے-

 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی میڈیا سنٹر کے انچارج مولانا عبدالقدوس محمدی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار اور تفصیلات کے مطابق رواں تعلیمی سال کے دوران  98،264خوش نصیب حفاظ اور حافظات حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرکے فائنل امتحان میں شریک ہیں۔

مزید پڑھیں:سابق وزیر بلدیات محمد حسین خان نے بلدیاتی اسکولوں میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دیں

81662طلبہ اور 16602طالبات نے رواں تعلیمی سال کے دوران حفظ قرآن مکمل کیا اور اب امتحان میں شامل ہیں،گزشتہ برس 89021خوش نصیب بچوں اور بچیوں نے یہ سعادت حاصل کی تھی جبکہ اس سال اس تعداد میں 9 ہزار 243 خوش نصیبوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا-

 

ان دنوں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں حفظ قرآن کریم کے امتحانات کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزاروں ممتحنین اور معاون عملہ کے اراکین صوبائ ناظمین اور ضلعی و مقامی مسؤولین کی نگرانی میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں-

 

امتحانی عمل کی تفصیلات اور کارگزاری سے صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی اور ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر ذمہ داران کو مسلسل آگاہ رکھا جاتا ہے اور ان کی ہدایات کی روشنی میں امتحانات کامیابی سے جاری ہیں-

مزید پڑھیں:جانوروں پر تحقیق کا میڈیکل ریسرچ میں اہم کردار ہے

یاد رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے والا تعلیمی نیٹ ورک ہے- وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ تعداد میں حفاظ تیار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا- وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس سے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب حفاظ کرام اندرون ملک مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے کے علاوہ یورپ،امریکا،خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں درس و تدریس اور امامت و خطابت سمیت دیگر ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں-

 

پاکستان کے دینی مدارس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہاں سے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے کئ مدرسین سے حرمین شریفین کے ائمہ کرام نے شرف تلمذ حاصل کیا اور مختلف ممالک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے عالمی مقابلوں میں بھی پاکستانی مدارس سے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے حفاظ کامیابی حاصل کرچکے ہیں-

 

گزشتہ دنوں فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام حفظ قرآن کریم کا قومی مسابقہ منعقد کیا گیا جس میں پورے ملک کے دینی مدارس کے مابین ڈویژنل اور صوبائ سطح کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ نے شرکت کی-

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین