پیر, دسمبر 23, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جامعہ کراچی اور ہمدردیونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی اور ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے دستخط کئے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: شعبہ اُردو کے زیر اہتمام سیمینار 09 فروری کو ہوگا

مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں جامعات مشترکہ طور پر تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیں گی اورطلباوطالبات کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اور جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی پروگرامز،سیمینارزاور ورکشاپس کے انعقاد کویقینی بنایاجائے گا۔

 

دونوں جامعات کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ذریعے اکیڈیمیاء اور انڈسٹریزکے مابین روابط کو فروغ دیاجائے گا اور طلباوطالبات کو دوران تدریس ہی ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے جاب فیئرز کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے گا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین