اتوار, دسمبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے تحت بین الاقوامی کورس آج سے شروع ہوگیا

ڈاکٹر پنجوانی سینٹر کے تحت بین الاقوامی کورس آج سے شروع ہوگیا

کراچی:۔ ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی کے تحت ”چھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں کے ڈائی سیکشن اوران سے نمونوں کی جمع آوری“ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی تربیتی کورس8تا11فروری ڈاکٹر پنجوانی سینٹرکے نیشنل فیسیلٹی فار لیبارٹری اینیمل ریسرچ اینڈ کیئر میں ہورہا ہے۔

 

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق انڈونیشیا، سری لنکا، آزربائیجان اور ایران سے تعلق رکھنے والے تقریباً250 محققین اس بین الاقوامی تربیتی کورس میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی اور ہمدرد یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

شرکت آن لائن اورجسمانی حاضری دونوں صورتوں میں ممکن ہوگی۔ اس تربیتی کورس کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر، کامسٹیک اسلام آباداور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ہوگا۔

 

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری اس کورس کا افتتاح کریں گے۔

 

اس بین الاقوامی کورس کے انعقاد کا مقصدمحقیقن میں ایسی مہارت اور تجربہ پیدا کرنا ہے کہ جس سے چھوٹی تجربہ گاہوں کے جانوروں سے آسانی سے پیش آیا جاسکے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین