کراچی () سکھر کراچی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں اختتام پذیر ہو گئی۔
سکھر کراچی ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں 120 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کراچی کے زاہد گل نےٹائٹل اپنے نام کیا۔
پروگرام کے اختتام پر صوبائی سیکریٹری سید ناصر علی نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور آخر میں ضلعی سیکریٹری غلام مصطفی نے تمام مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔

