پیر, ستمبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈائو یونیورسٹی کا بارہواں کانووکیشن کل منعقد ہو گا

ڈائو یونیورسٹی کا بارہواں کانووکیشن کل منعقد ہو گا

کراچی: ڈاو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے بارہویں جلسہ تقسیمِ اسناد کا انعقاد جمعرات ، 15 دسمبر کو "اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم ” میں ہو گا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔

گریجویٹس کی فل ڈریس ریہرسل بدھ 14 دسمبر صبح 9 بجے ہو گی۔ ڈاؤ یونیورسٹی کے تمام ملحقہ اداروں اور ذیلی شعبوں کے2 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات کو ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی۔ کانووکیشن کمیٹی کی چیئرپرسن پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے دیگر کمیٹی ممبرز سے رابطے کے ذریعے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مذید پڑھیں : سرسید یونیورسٹی : ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو 18 برس کیلئے اسکالر شپ فراہم

کانووکیشن کی ذیلی کمیٹیوں کے تمام سربراہان نے کانووکیشن کے مقام ” اوجھا کرکٹ اسٹیڈیم” کا دورہ کیا گیا اور جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مہمان خصوصی میں گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری جبکہ مہمانِ اعزازی صوبائی وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو ہونگی جبکہ دیگر اہم شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین