جمعہ, نومبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسرسید یونیورسٹی : ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو 18 برس کیلئے...

سرسید یونیورسٹی : ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو 18 برس کیلئے اسکالر شپ فراہم

کراچی : سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا کرکٹ کے فروغ کیلئے بڑا اقدام، قومی ویمن کرکٹر سیدہ عروب شاہ کو اسکالر شپ دیدی، اٹھارہ سالہ عروب شاہ چار سال تک سر سید یونیورسٹی میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گی ان کی تعلیم پر آنیوالے 10 لاکھ روپے کے اخراجات یونیورسٹی خود برداشت کریگی ۔

سیدہ عروب شاہ پانچ ٹی ٹوئنٹی اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، عروب شاہ اگلے برس جنوبی افریقہ میں ہونیوالے ویمینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرینگی ۔عروب شاہ نے منگل کو سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین اور رجسٹرار سید سرفراز علی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر انڈر 19 کپتان نے 100 فیصد اسکالر شپ دینے پر سرسید یونیورسٹی کے چانسلر اور وائس چانسلر سمیت مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے بہتر مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام انتظامیہ پچھلی تاریخوں میں غیر قانونی تقرریاں کرنے لگی

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کیساتھ تعلیم حاصل کرنا بھی ترجیح ہے تعلیم کے بغیر چیزوں کا حصول بے معنی ہوتا ہے اس لئے کرکٹ میرا پروفیشن ہے لیکن تعلیم حاصل کرنا بھی ضروری ہے ، عروب شاہ نے کہا کہ چار سال میں تعلیم پر 10 لاکھ روپے کے اخراجات یونیورسٹی خود برداشت کریگی جبکہ وہ باصلاحیت کرکٹرز کی تلاش بھی کرینگی کہ وہ بھی یونیورسٹی میں اسکالر شپ حاصل کر کے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کریں ۔

سریسد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے کہا کہ عروب شاہ پاکستان کرکٹ کا فخر ہیں۔ 15 سال کی عمر میں میں پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا اس سے انکی صلاحیتوں کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے ۔ انہیں اسکالر شپ دینا ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہے انکی آمد سے ہماری یونیورسٹی کی طالبات میں کرکٹ کے کھیل کی جستجو بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں کھیلوں کو خاص اہمیت دی جاتی ہے، 18 مختلف کھیلوں میں ہمارے طلبہ و طالبات شرکت کرتے ہیں جبکہ ہمارا شعبہ کھیل بہت متحرک ہے ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی: مخصوص نشستوں پر داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

وائس چانسلر پروفیسر ولی الدین نے کہا کہ سریسد یونیورسٹی اسپورٹس پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کو مفت تعلیم فراہم کررہی ہے کسی کھیل کا کھلاڑی اگر وہ باصلاحیت ہے تو اسے سرسید یونیورسٹی میں اسکالر شپ ضرور ملے گی ۔

سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ کرکٹ سمیت ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے سرسید یونیورسٹی کے دروازے کھلے ہیں، ہم عروب شاہ کو خوش آمدید کہتے ہیں ہمیں یقین ہے کہ جس طرح انہوں نے کرکٹ میں نام کمایا ہے ، اب وہ تعلیم کے میدان میں بھی اپنا مقام بنائینگی ۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جانے سے قبل ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین