جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانجمنِ اساتذہ کی اپیل پر ہڑتال کا پہلا روز، طلبہ رہنماؤں سے...

انجمنِ اساتذہ کی اپیل پر ہڑتال کا پہلا روز، طلبہ رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس

دوسرا اجلاس انجمنِ اساتذہ نے طلبہ رہنماؤں کے ساتھ دن ڈیڑھ بجے اسٹاف کلب میں منعقد کیا۔

 

اس اجلاس میں بلوچستان اسٹوڈنٹ فرنٹ ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، پختون اسٹوڈنٹ کونسل، سندھی شاگرد ستھ ، آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اسلامی جمعیت طلبہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

اساتذہ کی نمائندگی انجمن اساتذہ کی صدر پروفیسر ڈاکٹر صالحہٰ رحمٰن ، ڈاکٹر فیضان الحسن نقوی، ڈاکٹر ذیشان اقبال، ڈاکٹر معروف، ڈاکٹر صدف ، میڈم حمیرا اور ڈاکٹر اسد تنولی نے کی۔

مزید پڑھیں:انجمن اساتذہ کی اپیل پر ہڑتال کے پہلے روز تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ

بلوچستان اسٹوڈنٹ فرنٹ کے اسد اللّٰہ بلوچ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے اساتذہ کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور ساتھ ہی ساتھ بلوچ طلبہ کو درپیش مسائل جس میں بڑھتی ہوئی فیسوں ، ہاسٹل کی عدم دستیابی کا ذکر کیا۔

 

پختون اسٹوڈنٹ کونسل کے خان مندوخیل نے بھی اساتذہ کو اپنی تنظیم کی طرف سے ہر قسم کی مدد کا یقین دلایا۔ ساتھ ہی ساتھ فاٹا کی سیٹوں پر داخلوں میں بد انتظامی کا ذکر کیا اور انجمنِ اساتذہ اس پر توجہ دینے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں:جامعہ کراچی: بی ایس پولٹری سائنس کے طلبہ کیلئے پرندوں کی نمائش کا اہتمام

سندھی شاگرد ستھ کے ارسلان نے گفتگو میں حصّہ لیتے ہوئے اساتذہ کے مطالبات کو جائز قرار دیا اور شام کی کلاس کے بعد رات میں مناسب روشنی کے انتظام کی شکایت کی جو کہ ہراسمنٹ کے کیسز کا سبب بن سکتے ہیں۔ BSO پجار کے سلمان اسماعیل نے بھی اساتذہ کی ہڑتال کی کال کو جائز قرار دیا اور مکمل ساتھ دینے کا وعدہ کیا ۔

 

آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے فائز علی خان نے انجمنِ اساتذہ کو ہر طرح سے تعاون کا یقین دلایا اور سندھ گورنمنٹ کی طرف سے اکیڈمک کونسل میں اثر انداز ہونے کی پالیسی کی مذمت کی اور اساتذہ نمائندوں سے تعاون کی اپیل کی۔

 

اسلامی جمعیت طلبہ کی طرف سے احمد نے کہا کہ اساتذہ ہمارے روحانی استاد ہیں اور اور کو سلیکشن بورڈ میں تاخیر کر کے زبردست ذہنی اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ اسٹوڈنٹ یونین کو کنٹرولڈ اسٹوڈنٹ کونسل سے بدلنے کی کوشش دراصل طلبہ کو جمہوری حقوق سے انکار ہے۔ آخر میں ڈاکٹر فیضان نے سب طلبہ تنظیموں کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین