کراچی ( ) ایم ایس او پاکستان نے گزشتہ روز 14 فروری کی مناسبت سے ویلنٹائن ڈے کی مغربی یلغار کے برعکس اسلامی تہذیب کی عکاسی کرتے ہوئے یوم حیا کو سیدہ فاطمہؓ اور سیدنا عثمانؓ کے عنوان سے منایا۔
اِن خیالات کا اظہار MSO کراچی ڈویژن کے ناظم عنایت اللہ اور ناظم اطلاعات صدیق ہزاروی نے میڈیا سیل میں جاری بیان میں کیا۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی کی انتظامی نااہلی طلباء کے تعلیمی اور مالی نقصان کا باعث بننے لگی
اِن کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک خاتونِ جنت سیدہ بی بی فاطمۃ الزھراءؓ اور سیدنا عثمان غنیؓ کی حیاء کا پیکر ملک ہے۔ یہاں پر ویلنٹائن ڈے جیسے بيہودہ تہواروں کی کوئی گنجائش نہیں۔
اِس حیاء کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے ملک کے کئی یونیورسٹیز میں حیاء واک کے عنوان سے مارچ کیا گیا ۔ MSO حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس غیر شرعی تہوار پر پابندی عائد کرے اور 14 فروری کو یوم حیاء کے طور پر منانے کا سرکاری سطح پر اعلان کرے۔