Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینطلبہ تنظیموں کے ذریعے اساتذہ جامعہ کراچی کی توہین کرانے کے منصوبے...

طلبہ تنظیموں کے ذریعے اساتذہ جامعہ کراچی کی توہین کرانے کے منصوبے کا انکشاف

ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ کے اہم و سرکردہ افسر کے بعد ایک ڈین اور ایک شعبہ کی چیئرپرسن نے ایک طلبہ تنظیم کے بعض کارکنان سے ملاقات کی اور انہیں ماضی کے احسانات یاد دلاتے ہوئے بتایا کہ اب انتظامیہ پر مشکل و کڑا وقت ہے اور طلبہ تنظیم کے کارکنان کو اکساتے ہوئے کہا گیا کہ احسانات کا بدلہ دینے کا وقت ہے اور وہ بدلہ ٹیچر سوسائٹی کے رہنماؤں کی دھنائی کیخلاف دینا ہے ۔

 

کیونکہ اساتذہ سیکرٹری کے بجائے وائس چانسلر کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ مذکورہ انتظامیہ کے اعلی افسر اور ڈین نے اساتذہ کے بارے میں مذید باتیں بتانے کے بعد کہا کہ اساتذہ میں سے بعض کو خود سبق سیکھانے کا وقت آ گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:کراچی: میٹرک بورڈ نے جماعت نہم و دہم سائنس گروپ 2023 سالانہ امتحانات کیلئے نئے ماڈل پیپرز جاری کر دیئے

اس لیئے ان ٹیچروں کی اوقات ان کو یاد دلائی جائے ۔ کیونکہ سوائے سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے لیکر وزیر اعلی تک سب ہمارے ساتھ ہیں ۔ ۔ اس لیئے کوئی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور نہ اس طلبہ تنظیم کو کوئی بول سکتا ہے

 

طلبہ کو اکسایا گیا کہ اگر دو اساتذہ کیساتھ کچھ ہوا تو سب پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق طلبہ کو اشارتاً پانچ اساتذہ کے نام بھی بتائے گئے ہیں ۔جن میں ایک خاتون ٹیچر بھی ہیں جن کا تعلق آرٹس سے بتایا جاتا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین