Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبہ بھی سامنے آ...

جامعہ کراچی : آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مطالبہ بھی سامنے آ گیا

کراچی : تدریسی آسامیوں کے لئے مشتہر ہونے والے اشتہارات پر سلیکشن بورڈ کے جاری ہونے والے شیڈول کی طرح نان اکیڈمک افسران کے سلیکشن بورڈ کا شیڈول بھی جاری کیا جائے۔ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی

رجسٹرار،انچارج سیمسٹرسیل اوردیگر نان اکیڈمک نشستوں پر نان اکیڈمک افسران ہی کو تعینات کیاجائے۔آفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی

کراچی یونیورسٹی آفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس جمعہ کے روززیر صدارت صدرآفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد حسان اوج منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر شیخ الجامعہ سے مطالبہ کیا گیا کہ جس طرح ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی آسامیوں کے لئے مشتہر ہونے والے اشتہارات کے تحت سلیکشن بورڈ کے انعقادکا شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔

اسی طرح افسران کی آسامیوں کے لئے مشتہر ہونے والے اشتہارات پر بھی سلیکشن بورڈ کے انعقاد کے لئے فی الفور شیڈول جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔

مذید پڑھیں : طلبہ تنظیموں کے ذریعے اساتذہ جامعہ کراچی کی توہین کرانے کے منصوبے کا انکشاف

اجلاس نے شیخ الجامعہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ رجسٹرار، انچارج سیمسٹرسیل اور دیگر نان اکیڈمک نشستوں پر نان اکیڈمک افسران ہی کو تعینات کیا جائے،تاکہ اساتذہ انتظامی امور میں اپناوقت صرف کرنے کے بجائے تدریس وتحقیق میں وقت صرف کر سکیں۔

علاوہ ازیں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ ناظم مالیات کو ملازمین کے کام اور بالخصوص پے فکسیشن بلاجواز اعتراضات لگا کر تعطل کا شکار کرنے سے گریز کریں۔

اجلاس نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کومخاطب کرتے ہوئے اس بات پر شدید تشویش کا اظہارکیاگیا کہ سنڈیکیٹ کے حالیہ ہونے والے اجلاس میں آپ کی موجودگی اور منظوری سے جو فیصلے کئے گئے اس پر بھی ڈائریکٹر فائنانس کے بلاجواز اعتراضات نئے نئے سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین