Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: بی ایس فرسٹ اور تھرڈ ایئر ایوننگ پروگرام کیلئے داخلہ...

جامعہ کراچی: بی ایس فرسٹ اور تھرڈ ایئر ایوننگ پروگرام کیلئے داخلہ فیس جمع کرانے کا آخری موقع

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق ایسے طلباوطالبات جن کے نام ایوننگ پروگرام کے جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں اور تاحال فیس جمع کرانے سے قاصرہیں وہ اپنی داخلہ فیس 20 اور 21 فروری 2023 ء کو جمع کراسکتے ہیں۔

 

ایسے طلبہ جن کے نام بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس صبح09:30 تاشام 4:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر اعلی سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ بھرتی کی منظوری دی

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع ایڈمیشنزآفس میں قائم کاؤنٹر سے تصدیق کرانے کے بعدایڈمیشنز آفس میں ہی واقع بینک کاؤنٹرپر جمع کراسکتے ہیں۔

 

واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع ایڈمیشنزآفس جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین