صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن(APPSF) کاشف مرزا نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کی طرف سے انگریزی امتحانی پیپر کے زریعے سیکس ایجوکیشن کو پروموٹ کرنے کی مذموم کوشش کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام، آئین وقانون کے برخلاف قرار دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کےوقار وتشخص مجروح کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یہ میراجسم میری مرضی اورLGBT” ایجنڈے کی تکمیل کی گھناؤنی سازش ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بہن بھائی کے مقدس رشتوں کی تذلیل کرنا لمحہ فکریہ ہے، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آرمی چیف سخت ایکشن لیں۔
مزید پڑھیں:ٹیچرز سوسائٹی کا مطالبات کی منظوری سے مشروط ہڑتال 6 مارچ تک مؤ خر کرنے کا فیصلہ
کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سرکاری یونیورسٹی کی طرف سے بذریعہ انگریزی پیپر سیکس ایجوکیشن اور گریس سیکس معاشرے کو پروموٹ کرنا مذموم ایجنڈے کی سرکاری سرپرستی ظاہر کرتا ہے۔
یونیورسٹی کے VC سمیت تمام زمےداران کو برطرف کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

