پیر, مئی 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینایم کیو ایم پاکستان اساتذہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی...

ایم کیو ایم پاکستان اساتذہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے،ڈاکٹر فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی جامعہ کراچی میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج میں شرکت کی اور اساتذہ سے ملاقات کی۔

 

ڈاکٹر فاروق ستار نے احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی کمیشن سندھ کی تمام جامعات اور پاکستان کی سب سے بڑی جامعہ، جامعہ کراچی کی خود مختاری کو بحال کرےاور پورے انتظامی اختیار وائس چانسلر کے پاس دے۔

 

پالیسی کے اختیار جامعات کی سنڈیکیٹ اور سینٹ کے پاس ہوں اسی طرح اساتذہ و ملازمین کی تقرری و تبادلے میں سیاسی مداخلت کو کلی طور پر ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:وزیر تعلیم سردار شاہ کا ایجوکیشنل بورڈز کی کاکردگی پر تحفظات کا اظہار

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبائی ایچ ای سی کو جامعات کی سرپرستی، مجموعی نگرانی اور کچھ بنیادی تقرری سے تعلق اور واسطہ رکھے اور بالخصوص جامعہ کراچی اور دیگر جامعات کی مالی حالت کو بہتر بناکر زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کرکے طلبہ و طالبات پر خطیر فیس کے بے انتہا بوج کو کم کرے۔

 

ڈاکٹر فاروق ستار نےصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 2019 کے اشتہار کے مطابق آنے والی تمام درخواستوں کو نپٹانےاور ترقیوں کے لئے ایک واضح اور معقول شیڈول کے ساتھ تمام سلیکشن بورڈز کا جلد از جلد اعلان کرے اور اسی اشتہار کے مطابق لیکچرار اور اسٹنٹ کی پوسٹ پر تقرری کے لئے بھی فلفور سلیکشن بورڈ کا اعلان کرتے ہوئے اساتذہ کے بنیادی انتظامی و مالی مطالبات کو مان کر انہیں سکون سے درس و تدریس کے کام کا موقع دیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین