Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینچھٹا سندھ لٹریچر فیسٹیول 3تا 5 مارچ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد...

چھٹا سندھ لٹریچر فیسٹیول 3تا 5 مارچ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگا

کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں چھٹے تین روزہ سندھ لٹریچر فیسٹیول کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد آڈیٹوریم IIمیں کیاگیا۔

 

تین روزہ سندھ لٹریچر فیسٹیول کا آغاز 3مارچ کو ہوگا جو5مارچ تک جاری رہے گا، کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف ادیبہ نور الہدیٰ شاہ،ڈاکٹر ایوب شیخ،نصیر گوپانگ اور ذوہیب کاکا نے بریفنگ دی۔

 

صدر آرٹس کونسل محمد احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فیسٹیولز کا سیزن چل رہا ہے، سب سے پہلے فیسٹیولز کا آغاز سولہ سال پہلے آرٹس کونسل کراچی نے کیا، اس سے قبل کوئی فیسٹیول نہیں ہوتا تھا، اس وقت کراچی کے حالات بہت خراب تھے۔

 

انہوں نے کہاکہ ثقافت ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں ایک مرکز پر اکٹھا کر سکتا ہے ، ہماری بنیاد صوبہ سندھ ہے، سندھ کا دارالخلافہ کراچی ہے، ہم نے فیسٹیولز کا آغاز کراچی سے کیا، نامساعد حالات میں بھی ہم نے عالمی اردو کانفرنس کا مشاعرہ جاری رہا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، سید امین الحق

انہوں نے کہاکہ جب کسی قوم کی ثقافت مر جاتی ہے قوم کی شناخت مٹ جاتی ہے، وہ قومیں ختم ہو گئیں جنہوں نے ثقافت کی بنیاد پر خود کو زندہ نہیں رکھا، سندھی پروگرام کرنا شروع کیے تو ہمیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، ابھی بھی ہمیں چیخوں کی آوازیں آ رہی ہیں، ہمارے دوست نادانی میں مخالفت کر رہے ہیں۔

 

سندھ لٹریچر فیسٹیول کے منتظم ہمارے دوست ہیں، گزشتہ تین برس سے ہم سندھ لٹریچر فیسٹیول آرٹس کونسل میں منعقد کرا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ پہلے پاکستان اس میں سب سے پہلے سندھ، سندھ دھرتی ہماری ماں ہے، یہ ہماری تہذیب ہے، ہماری ثقافت ہے، ہم پورے پاکستان میں یہ میلے سجائیں گے۔

 

ہم پر پابندی پہلے بھی لگتی رہی ہے، نور الہدیٰ شاہ نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تسلسل سے یہ فیسٹیول منعقد ہو رہا ہے، مخالفت کے باوجود اس فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند بات ہے، احمد شاہ بھرپور ساتھ دیتے ہیں، خوشی ہے کہ نوجوان نسل اس فیسٹیول میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، سندھو دریا کا بہاﺅ پوری سر زمین سے ہوتا ہوا نکلے گا تب ہی سمندر بنے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ یہ دھرتی آپ کی بھی ہے، یہ زبان بھی آپ کی زبان ہے، ادبی شخصیات اور باشعور لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اس ملک کے ہر دکھ درد کی ایک ہی دوا ہے وہ ہے شعور اور شعور ایسے ہی ادبی میلوں سے آتا ہے، ڈاکٹر ایوب شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یہ فیسٹیول باہم مل جل کر بیٹھنا ہے، ایک دن آپ دیکھیں گے کہ جب سائے ختم ہو جائیں گی اور حقیقتیں آشکار ہو نگیں، یہ سب کچھ ہم نئی نسل کے لیے کر رہے ہیں،نصیر گوپانگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فیسٹیول کا آغاز تین مارچ سے ہو گا، فیسٹیول تین تا پانچ مارچ آرٹس کونسل میں جاری رہے گا، اس سال فیسٹیول کی تھیم ”ماحولیاتی تبدیلی“ ہے، شیخ ایاز کی سالگرہ بھی منائی جائے گی، نوجوان شعراءکے مشاعرے کا انعقاد بھی ہو گا۔

مزید پڑھیں:ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس اور کامرس کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

تین دن مختلف موضوعات پر نشستیں اور مباحثے ہونگے، زوہیب کاکا نے کہاکہ میڈیا کا شکریہ کہ جن کی وجہ سے ہماری بات سب تک پہنچتی ہے، یہ سندھی لٹریچر فیسٹیول نہیں سندھ لٹریچر فیسٹیول ہے، اس میں آپ کو اُردو، پنجابی، سرائیکی سمیت تمام زبانیں ملیں گی ۔ اس سال ٹرانس جینڈرز پر ایک سیشن ہے، عورتوں کے عالمی دن کی مناسبت سے بھی ایک سیشن ہے، آئی ٹی اسٹارٹ اپ پر بھی ایک سیشن رکھا گیا ہے۔ فیسٹیول کا افتتاح 3مارچ جمعہ کو شام چار بجے کیا جائے جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ کریں گے۔

 

فیسٹیول کے پہلے روز موسمیاتی تبدیلی اور مستقبل، سندھو دریا اور زندگی، ایاز شیخ کی 100ویں سالگرہ اور مشاعرہ ہوگا جبکہ دوسرے روز روشنی راہون، کہانی سنانا، زندگی کی ادھوری کتھا، عالمگیریت کی تاریخ اور ارتقائ، مشاہد حسین کے مشاہدات۔پاکستان کل ، آج اور کل ، داڑھی والا کے ساتھ سوچتے ہیں، Meet The Literary Family، Karachi : Glory o the East پر بات چیت، عوامی دانش کی روایات، سندھی ناول: معیار اور مقدار، Mazaah، ہم بھی تو ہیں، لطیف شناسی، عورت مارچ۔برابری سراسری، شاہ لطیف کی شاعری پر پڑھت، صوبے، قومیں اور پاکستانی میڈیا جبکہ رجب فقیر اور ایکمابینڈ کریں گے، فیسٹیول کے تیسرے اور آخری روز مٹی جو مکتب، کتابوں کی رونمائی، سندھی شاعری کے موضوع اور معیار، خواجہ غلام فرید پر سیشن، بات سے بات وسعت اللہ خان کے ساتھ، Legends of Sindh، یوتھ سیشن، Sugharr Kachahri، contribution of sindhi diaspora ، تھیٹر امر کہانی، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم، سندھی لوک گیت: پیدائش سے شادی تک، نوجوانوں کا مشاعرہ اور آخری میں سیف سمیجو اور وہاب بگٹی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین