Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی: اسکاؤٹ تحریک کے بانی کی یاد میں تقریب کا اہتمام...

جامعہ کراچی: اسکاؤٹ تحریک کے بانی کی یاد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

کراچی () دنیا بھر کی طرح جامعہ کراچی میں بھی یوم عالمی اسکاؤٹ تقریب کیمپس اسٹاف ٹاؤن بلاک E میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ کراچی اسکاؤٹس لیڈر و میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج صاحب تھے۔ ان کے ہمراہ گروپ اسکاؤٹس لیڈر جامعہ کراچی و ریسکیو اسپیشلسٹ انسٹرکٹر حمزہ مبین، سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے اسکاؤٹ لیڈر غلام مصطفیٰ اور سید اسعد رضوی سمیت اسسٹنٹ گروپ اسکاؤٹس لیڈر محمد سعد ذکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

 

اس موقع پر غلام مصطفی کی جانب سے 17 سال سے کم عمر جامعہ کراچی اسٹاف سے تعلق رکھنے والے بچوں کو اسکاؤٹ و شاہین سرگرمیاں کرائی گئی۔ اور اسکاؤٹس تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاؤل کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کھیلوں کے مقابلہ جات میں فٹبال، ماس ریسلنگ، عام ریسلنگ سمیت 200 کلو میٹر ہائیک کرائی گئی۔

 

تقریب کے مہمان خصوصی اسکاؤٹس لیڈر و میڈیکل آفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج اسکاؤٹس تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاؤل کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ جامعہ کراچی اسٹاف کے بچوں کو جس طرح عرصہ دراز سے اسکاؤٹس لیڈر حمزہ مبین اسکاؤٹس تربیت شاہین و اسکاؤٹ سیکشن کو فراہم کر رہا ہے۔ اس تربیت کی معاشرے میں بہت سخت ضرورت ہے۔ میری حکومت سندھ سے گزارش ہے کہ جامعہ کراچی اسکاؤٹس گروپ شاہین و اسکائوٹ سیکشن کو فوری طور پر رجسٹرڈ کیا جائے۔ اور فوری طور پر مالی امداد بھی فراہم کی جائیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، سید امین الحق

شاہین و اسکاؤٹ والد ین کے سوالات پر یقین دہانی کراتا ہوں کہ بہت جلد میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صاحب سے درخواست کر کے انہیں مناسبت جگہ کا بندوست کرنے کی کوشش کرو گا۔ میری خواہش ہے کہ ہر ہفتے میرے گھر میں ہفتہ وار تربیتی اسکاؤٹ اجلاس منعقد کیا جائیں۔ تاکہ میں انہیں انبیاء کرام کے قصہ اور حکایتیں سکھاؤں۔ گروپ کے منتظمین خصوصی طور پر حمزہ مبین، غلام مصطفیٰ، سید اسعد رضوی، محمد سعد ذکی، ریحان وحید اور اسٹاف کے چند ملازمین جو حمزہ مبین کی مدد کر رہے ہوتے ہیں ان سب کا بہت شکر گزار ہوں۔ آخر میں شاہین و اسکاؤٹ اور ان کے والدین کی جانب سے تقریب میں شرکت پر بہت بہت شکریہ۔

 

گروپ اسکاؤٹ لیڈر جامعہ کراچی و ریسکیو اسپیشلسٹ انسٹرکٹر حمزہ مبین کی جانب سے کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد حسان اوج اور غلام مصطفیٰ کا بہت شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ یہ گروپ اپنی مدد آپ اسکاؤٹس خدمات انجام دیں رہا ہے۔ یہ بچے تربیت حاصل کر کے نہ صرف انسان بلکہ جانوروں کی زندگی کو بھی محفوظ بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

 

انہیں اسکاؤٹ کی ایسی مہارتیں سکھائی جاتی ہے جس سے یہ معاشرے میں کار آمد شہری بن کر پاکستان کا نام روشن کریں۔ اس سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔ شیخ الجامعہ و رجسٹرار کی ہدایت پر گزشتہ سال سے شاہین و اسکاؤٹس سرگرمیاں کیمپس میں منعقد کی جاتی ہے اور جاری و ساری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:چھٹا سندھ لٹریچر فیسٹیول 3تا 5 مارچ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگا

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید، نعت شریف اور اسکاؤٹس وعدہ سے کیا گیا۔ جس کے بعد مہمان خصوصی نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور لارڈ بیڈن پاؤل اسکاؤٹس تحریک کے بانی کی خدمات پر روشنی ڈالی گئیں۔ آخر میں اسکاؤٹ و اسپورٹس سرگرمیاں بھی منعقد کی گئی۔ مہمان خصوصی کی آمد اور اختتام پر اسکاؤٹ پروٹوکول فراہم کیا گیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین