Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینہزارہ یونیورسٹی کو تحقیق کیلئے 112 کنال اراضی عطیہ کر دی گئی

ہزارہ یونیورسٹی کو تحقیق کیلئے 112 کنال اراضی عطیہ کر دی گئی

کھلابٹ(قاضی نثار احمد تنولی) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا تحصیل دربند چک بنسیال کے مقام پر موسمی تبدیلی ماحولیاتی شراکتی پروجیکٹ سٹڈی و ریسرچ کمیپ کے قیام کا فیصلہ پروجیکٹ و ریسرچ کمیپ کے لیے 112 کنال اراضی ہزارہ یونیورسٹی کو ڈونیٹ کر دی گئی۔

 

عوام علاقہ کا گورنر خیبرپختونخوا وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی اور جمعیت علمائے اسلام مانسہرہ کے راہنماؤں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین علاقہ تناول کی تحصیل دربند کے ممتاز سماجی و سوشل ورکر غلام سرور سرحدی آل پاکستان تنولی اتحاد کے ڈپٹی سیکرٹری ساجد کریم تنولی بلال خان تنولی کھلابٹ افتخار خان پٹواری دربند شاہین تنظیم کی کاوشوں سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ تحصیل دربند گاؤں چک بنسیال کے مقام پر ماحولیاتی شراکتی پروجیکٹ سٹڈی و ریسرچ کمیپ کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے

مزید پڑھیں:اقراء یونیورسٹی میں گذشتہ 10 سالوں سے روایت کے مطابق جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا

جس کے لیے حالیہ دونوں میں غلام سرور سرحدی کی درخواست پر کمیونٹی اور سائٹ وزٹ کے لیے کمیٹی بنائی گئی کمیٹی ارکان نے ماحولیاتی تبدیلی و تحقیقی اور تعلیمی کام کے لیے مذکورہ خطہ کو انتہائی موزوں اور تمام تجربات کے لیے بڑی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

 

ہزارہ یونیورسٹی کے ریسرچ کمیپ کے لیے 112 کنال اراضی ڈونیٹ کر دی گئی جس پر بہت جلد کام شروع ہوگا عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے اس علاقہ تناول میں اس میگا پروجیکٹ کے قیام پر گورنر خیبرپختونخوا غلام علی وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل احمد اور جمیت علماء اسلام مانسہرہ کے راہنماؤں سمیت علاقہ کے ممتاز سوشل و سماجی ورکر غلام سرور سرحدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس پروجیکٹ کو علاقہ کے لیے نیک شگون قرار دیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین