Thursday, March 5, 2026
صفحہ اولتازہ ترینروزہ رکھنے سے ذہنی تناو اور اضطرابی احساس کم ہوتا ہے، ڈاکٹر...

روزہ رکھنے سے ذہنی تناو اور اضطرابی احساس کم ہوتا ہے، ڈاکٹر فرحت بشیر

کراچی : رمضان میں روزہ رکھنے سے نہ صرف طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی آتی ہے بلکہ روزوں کی وجہ سے انسان میں موجودتناو اور اضطرابی احساسات میں کمی واقع ہوتی ہے، روزہ رکھنے سے انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ،سحر و افطار کے اوقات میں بالخصوص کاربوہاءڈریٹ اور چکنائی سے بھرپور غذاوں سے اجتناب برتنا چاہیے ۔

 

یہ بات یونائیٹڈ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کراچی کے پروفیسر آف میڈیسن اور اسسٹنٹ ڈین کلینکل سائینسز اور کلینکل کوارڈینیٹر ڈاکٹرفرحت بشیرنے بدھ کو ڈاکٹر پنجوانی سےنٹر برائے مالےکےو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی)، جامعہ کراچی کے عوامی آگاہی پروگرام کے تحت’’رمضان اور صحت ‘‘ کے موضوع پرڈاکٹر پنجوانی سےنٹر میں منعقدہ ایک لیکچر کے دوران کہی ۔

 

ڈاکٹر فرحت بشیر نے کہا روزوں سے افراد کے کھانے پینے اور سونے کے اوقات، جسمانی حرکات وسکنات اور سماجی بین العمل میں نمایاں تبدیلی آتی ہے جبکہ صحت کے عنوان سے ذہنی تناو اور اضطرابی احساسات میں اور وزن میں کمی، دل اور جگر کی صحت میں ممکنہ بہتری اور میٹابولک مارکروں میں بھی بہتری واقع ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ہزارہ یونیورسٹی کو تحقیق کیلئے 112 کنال اراضی عطیہ کر دی گئی

روزوں سے انسان کی اخلاقی و روحانی قوتوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ انھوں نے سیمینار کے شرکاء کو بتایا کہ رمضان میں کھانے پینے کے معاملات صحت کے اصولوں کے برخلاف نہیں ہونے چاہیں جبکہ افطار کے بعد اور سحر ی سے پہلے پانی کا استعمال زیادہ ہوناچاہیے۔

 

ڈاکٹرفرحت بشیرنے کہا کہ سماجی عنوان سے بھی رمضان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا یہ وہ مہینہ ہے جس میں لوگوں کے درمیان میل جول بڑھ جاتا ہے جس سے انفرادی سطح پر تنہائی جیسے احساسات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں ۔

 

انھوں نے نشاندہی کی کہ وہ افراد جو مختلف امراض میں مبتلا ہیں انہیں چاہیے کہ وہ روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے اپنے طبیب سے رابطہ کریں ، جبکہ وہ افراد جوشدید زیابطیس میں مبتلا ہیں یا جن کے گردے ناکارہ ہوچکے ہیں یا جو شدید مائی گرین، السر اور مرگی کا شکار ہیں روزہ رکھنے سے گریز کریں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین