Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی میں آج سے 3 روزہ کتب میلہ کا آغاز

جامعہ کراچی میں آج سے 3 روزہ کتب میلہ کا آغاز

کراچی: (پریس ریلیز) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی طلبہ و طالبات اور کتابوں سے شغف رکھنے والے افراد کے لیے پچھلے 48 سال سے مستقل کتب میلہ کا انعقاد کرتی آرہی ہے اور جمعیت نے اپنی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 49واں کتب میلہ کا آغاز کردیا ہے۔

 

جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات اس کتاب میلہ کو اپنے اور جامعہ کیلئے قابل فخر سمجھتے ہیں.

مزید پڑھیں:وفاق المدارس کے تحت سالانہ امتحانات کا کامیاب انعقاد، پرچے چیک کرنے ملک بھر سے علماء ملتان پہنچ گئے۔

ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی “باسق ندیم” نے بتایا کہ یہ کتاب میلہ اسلامی جمعیت طلبہ کی درخشاں روایت اور تعلیم دوست سرگرمیوں کی ایک کڑی ہے جو کہ اسلامی جمعیت طلبہ پچھلے 48 سال سے برقرار رکھتی آرہی ہے اور اس سال بھی آج بتاریخ 28 فروری سے کتاب میلہ کا آغاز جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں ہونے جارہا ہے جس میں 130 سے زائد کتابوں کے اسٹالز لگائے گئے ہیں اور مختلف پبلیشرز بھی اس میں موجود ہیں۔

 

جمعیت کا یہ کتاب میلہ جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کیلئے امید کی کرن ثابت ہوتا ہے. اس ملکی معیشت کے اس نازک دور میں جہاں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے تعلیم حاصل کرنا مشکل سے مشکل ہوتا جارہا ہے وہیں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی اپنے کتاب میلہ میں 20 سے 70 فیصد ڈسکاؤنٹ کے ساتھ کتابیں فروخت کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہفتہ طلباء کا آغاز یکم مارچ سے شروع ہو گا

یہ کتاب میلہ جامعہ کراچی کی پہچان بن چکا ہے جامعہ کراچی کا ہر طالب علم اس کتاب میلہ سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے پورا سال انتظار کرتا ہے اور اس ہی طرح کی علم دوست سرگرمیاں اسلامی جمعیت طلبہ اور طلبہ یونین کی اصل پہچان ہے۔

 

ہم حکومت وقت سے گزارش کرتے ہیں کہ اگر آپ تعلیمی اداروں میں علم دوست سرگرمیوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں اور ملکِ عزیز کے لئے باصلاحیت لیڈرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو طلبہ یونین کو ان کے مکمل اختیارات فراہم کرکے طلبہ یونین کے الیکشن فوری کروائیں جائیں۔ یاد رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کا یہ کتاب میلہ پچھلے 48 سال سے ہوتا ہوا آرہا ہے اور اسی طرح کی علم دوست سرگرمیاں ہمارے معاشرے کو جہالت سے نجات دلانے کا سبب بنیں گی.

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین